ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / نسلی تبصرہ معاملے پر مکند کی حمایت میں اترے کپتان کوہلی اور ٹیم انڈیا

نسلی تبصرہ معاملے پر مکند کی حمایت میں اترے کپتان کوہلی اور ٹیم انڈیا

Fri, 11 Aug 2017 19:01:05  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،11اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ٹیم انڈیا کے اوپننگ بلے بازابھینو مکند حال ہی میں نسلی تبصرے کے شکار بنے تھے۔ سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر پر کچھ لوگوں نے انتہائی  شرمناک تبصرے کئے تھے، اگرچہ مکند نے اس کا جواب مثبت انداز میں دینے کا فیصلہ کیا۔مکند نے نہ صرف اپنے بلکہ ہر اس شخص جس کے ساتھ کبھی نہ کبھی اس طرح کا واقعہ ہوا ہے، ان میں سے سب کے لئے آواز اٹھائی۔ انہوں نے ایک حساس ٹوئٹ کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہارکیا اور اب ان کی حمایت میں کپتان وراٹ کوہلی سمیت ٹیم انڈیا کے کئی کھلاڑی اتر آئے ہیں۔کپتان کوہلی نے ٹویٹ کیا کہ بہت اچھا کہا ابھینو۔ مکند نے سوشل میڈیا پر نسل پرستانہ تبصرے پر کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی جلد کے رنگ کی وجہ سے وہ خود برسوں سے یہ ذلت جھیلتے آئے ہیں۔صرف کوہلی ہی نہیں روی چندرن اشون اور ہاردک پانڈیا نے بھی ان کی حمایت کی۔ اشون نے لکھا کہ پڑھیں مزیدلیں، اسے بڑا مسئلہ نہیں بنائیں کیونکہ یہ کسی کے جذبات ہیں۔ یہاں تک کہ بیڈمنٹن کھلاڑی جوالہ گٹا بھی مکند کا بیان پڑھنے کے بعد ان کی حمایت میں آئیں۔مکند نے اپنے ٹویٹر پیج پر ایک بیان میں جلد کے رنگ کو لے کر بھیجے گئے کچھ پیغامات پر مایوسی ظاہر کی ہے۔ مکند نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 81 رنز بنائے تھے۔ تمل ناڈو کے اس بلے باز نے واضح کیا کہ ان کے بیان میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کسی رکن سے کوئی سروکار نہیں ہے۔


Share: